لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے گریڈ 18کے افسر ثناء اللہ خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن تعینات کر دیا ۔ سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی نے نیب کے خلاف قرارداد منظورکرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) احتساب کے عمل کوکامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب اور لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکمران جماعت کو گنے کے کاشتکاروں کوریلیف دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔ ابھی تک کسانوں کو سرکاری نوٹیفکیشن اور عدالتی فیصلے کے باوجود180روپے فی من ادائیگی نہیں کی جارہی۔اسی طرح آلو کی فصل کو بھی حکومتی پالیسی سے نقصان پہنچ رہا ہے۔