• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ،جنسی اسیکنڈل کاایک اور ملزم کراچی سے گرفتار،زیادتی کی تصدیق

اوکاڑہ( وارث حیدری /نمائندہ جنگ)اوکاڑہ کے نواحی قصبہ مہروک کلاں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی وڈیوزسکینڈل کا دوسرا شاہ جہاں ملزم کو کراچی سے پکڑا جانے کے بعد اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔مرکزی ملزم یوسف پولیس کے پاس ریمانڈ پر ہے۔ دو متاثرہ بچے نوید اور فیصل علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان دیتے جنسی مظالم کی داستان سنا چکے ہیں۔ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی اور اے ایس پی دیپالپور نوشیر واں چانڈیواس بات پر تفتیش کر رہے تھے کہ اتنے وسیع پیمانے پر جنسی زیادتیوں اور ان کی ویڈیوز بنانا ایک شخص کا کام نہیں ہو سکتا لڑکا شاہ جہاں بچوں سے زیادتی کرتا نظر آتا ہے۔پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا اور ملزم شاہ جہاں کو کراچی سے بڑے ڈرامائی انداز میں حراست میں لیا۔جس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم یوسف نے اسے بھی زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اسکی وڈیو بنائی اور پھر اس سے زبردستی دوسرے بچوں سے زیادتی کرواتا رہا ۔اور ہر بار زیادتی کی ویڈیو بناتا رہا۔اے ایس پی دیپالپور نوشیر واں چانڈیو نے’’جنگ‘‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایاکہ حراست میں لیا گیا ملزم شاہ جہاں متاثرہ بچہ ہونے سے زیادہ ملزم نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ شاہ جہاں بھی اپنی مرضی سے جنسی تسکین کے لئے بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ جہاں ویڈیو میں زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں سے 3/4سال بڑا ہے ۔5/6ویڈیوز پولیس کے پاس موجود ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک لڑکی کو بھی شناخت کر کے اس کے ورثاء سے رابطہ کیا گیا تاہم وہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے کیس میں فریق بننے سے انکاری ہیں۔
تازہ ترین