سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ قوم پرستوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باعث کرپٹ لوگ منتخب ہورہے ہیں، جس کے باعث سندھ میں کرپشن کا راج ہونے کے باعث سندھ تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے، پانی کی قلت کے مسئلے پر منتخب نمائندوں نے آواز اٹھانے کے بجائے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔جلال محمود شاہ نے کہا کہ عدالتوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر وزراء کی کرپشن کے کیسز کے بارے میں فیصلے دیئے ہیں، جبکہ 100سے زائد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے کرپشن کے کیس نیب میں پڑے ہیں، انہیں بھی چلایا جائے، ایسا لگ رہا ہے کہ ایک این آر او کے ذریعے پیپلزپارٹی کو رعایت دی جارہی ہے، ملک میں کرپشن ہے ، ہم نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے تاکہ کرپشن پر ضابطہ آئے اور ہماری آواز کو عوام تک پہنچایا جائے۔