• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے شکست کے ذمے دار بیٹسمین ہیں، ڈین جونز

شارجہ (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں شکست کی ذمے داری بیٹنگ لائن پر عائد ہوتی ہے۔بیٹسمینوں نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ 46رنز پر دو وکٹ گرے اور پھر تین چوکے مارنے کے بعد بیٹنگ لائن میچ کو کنٹرول نہیں کرسکی۔ ڈین جونز نے کہا کیون پیٹرسن نے ہمیں جیت سے دور کردیا۔ اس نے ہمارے بولروں کو سنبھلنے نہیں دیا ۔ کیون پیٹرسن وہ کھلاڑی ہے جسے میری نظر میں زیادہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے تھی۔ بدقسمتی سے ان کی کرکٹ جلد ختم ہوگئی اس فارمیٹ میں وہ اب بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں اسٹریٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین