پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان آج ہونے والا گیارہواں میچ کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ٹاس کے لئے میدان میں اترے۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہے اور شارجہ میں ہورہے مقابلے میں دونوں کپتان جیت کے لئے پر امید ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل میں تیسرے اور کراچی کنگز اپنی گزشتہ پرفارمنس کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
پی ایس ایل میں پہلی بار شریک شعیب ملک الیون نے اب تک اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے، اس ٹیم کی کارکردگی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ رہی ہے۔
ملتان سلطانز کو بیٹنگ میں کمار سنگاکارا، احمد شہزاد، شعیب ملک، کیرون پولارڈ اور صہیب مقصود جیسے ہارڈ ہٹر کے ساتھ بولنگ میں عمران طاہر، جنید خان، محمد عرفان اور سہیل تنویر جیسے پر اعتماد بولروں کی خدمات حاصل ہیں۔
عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم جوئے ڈینلی، خرم منظور، بابراعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، محمد عرفان جونیئر، محمد عامر، عثمان شنواری اور ٹائمل ملز پر مشتمل ہے۔