کوئٹہ (سٹی ڈیسک)پشتونخوا میپ حلقہ 19 کا سالانہ اجلاس زیر صدارت حاجی محمد عمر قریش ہوا اجلاس میں حلقہ میںپارٹی کی ماہانہ کارکردگی پر غور کیا گیا عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بھی عہدیداروں نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور پارٹی کی ماہانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر قریش نے تمام عہدیداروں کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے مثبت نتائج نکلے ہیں پارٹی پروگرام گھرگھرپہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد مشر محمود خان اچکزئی کی اصولی سیاست نے پارٹی کو ہر سطح پر فعال کردیا ہے اس کے کارکن متحرک ہیں حاجی عمر قریش نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں انشاء اللہ پشتونخوامیپ کو پہلے کی نسبت زیادہ کامیابی ملے گی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط بنائیں اور مخالفین کے پروپیگنڈہ کو کسی خاطر نہ لائیں ۔