سکھر (بیورو رپورٹ) دادو کینال کے رہائشی چاچڑ برادری کے افراد نے نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت لیاقت چاچڑ اور مسمات زینب نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل با اثر افراد نے ہمارے نوجوان اصغر چاچڑ کو قتل کردیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمیں ہراساں ا ور پریشان کررہی ہے۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ بااثر افراد اور پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کرہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔