• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 23خیبرپختونخواکوہاٹ ریجن خواتین گیمزضلع کوہاٹ نے جیت لیں

پشاور(خصوصی نامہ نگار)نظامت کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز سلسلے میں کوہاٹ ریجن انٹر ڈسٹرکٹ خواتین گیمز ضلع کوہاٹ نے جیت لیں ، کوہاٹ کی کھلاڑیوں نے 10 گولڈ ، دو سلور میڈلز جیتے اور 114 پوائنٹس حاصل کئے، ضلع ہنگو نے دو گولڈ، سات سلور میڈلزاور 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ضلع کرک نے ایک گولڈ ، چار سلور میڈلزاور 38 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے فاتح کو20 ہزاراور رنر اپ ٹیم کو 15 ہزار روپے دیئے گئے ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی فنانس حامد خان ، ڈی ایس او مردان کاشف فرحان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کوہاٹ نے 13 مقابلوں میں سے 10 میں پہلی اور دو میں دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں رسہ کشی ، جوڈو،نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، ہینڈ بال ، کرکٹ، سکواش، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اوراتھلیٹکس ،ہاکی اور والی بال تھیں۔ ہنگو نے والی بال ، ہاکی میں گولڈ جبکہ رسہ کشی ، جوڈو، نیٹ بال ، کرکٹ، سکواش، باسکٹ بال اور بیس بال میں سلور میڈلز جیتے، کرک نے بیس بال میں گولڈ میڈل جبکہ بیڈمنٹن ، ہینڈ بال،اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس میں سلور میڈلز جیتے۔
تازہ ترین