کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہجہان بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رکن پرویز بلوچ نے چاکر خان یونیورسٹی کے نام کی مخالفت کو بلوچ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لسانی گروہ تنگ نظری اور بلوچ دشمنی کی بنیاد پر اپنے آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔گزشتہ ساڑھے چار سال کے اقتدار میں مذکورہ گروہ نے سوائے نفرت تنگ نظری اور اداروں کو کرپشن کی نذر کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پشتونوں کو ایک خاندان کے اقتدار کے لئے دھوکہ دیا گیا اور سامراج کی خوشنودی حاصل کی گئی چاکر اعظم یونیورسٹی کا منصوبہ سبی سمیت نصیر آباد ریجن کے لئےہے۔ اپنے اکابرین کے نام پر ایک پرائمری اسکول نہیں بنا سکے اوراب ناکامی چھپانے کے لئے چاکر اعظم یونیورسٹی کی مخالفت شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چاکر اعظم یونیورسٹی کے کام کا آغاز جلد شروع نہ ہوا تو احتجاج کیا جائے گا۔