• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈر سدرن کمانڈ نے تربت میں سکولوں کاافتتاح اورعمائدین سے ملاقات کی

کوئٹہ(این این آئی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تربت کے علاقے بالکتر اور تمپ میں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت تعمیر و مرمت ہونے والے دو سکولوں کا افتتاح کردیا تعمیر و مرمت کا کام ایف سی بلوچستان کی جانب سے کیا گیا جبکہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو پاک فوج مفت یونیفارم سکول وین ،کمپیوٹرلیب اور جیم کی سہولیات فراہم کررہی ہے اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کی اورانہیں پاک فوج کی طرف سے سماجی و اقتصادی طور پر ہرممکن تعاون اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین