قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے مرکز اورچاروں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام میں کردار ادا کرنے فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ نے رابطہ کرکے شاہ محمود قریشی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے، جلد نگراں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کیلئے نگراں وزرائے اعلیٰ کے نام تجویزکیے جائیں گے۔