شیخوپورہ میں دو مختلف مقامات پر مبینہ زیادتی کے واقعات پیش آنے پر تین افراد کے خلاف آیف آئی آر درج کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق پہلا مبینہ زیادتی کا واقعہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں ورثاء نے الزام لگایا کہ ان کے 4 سالہ بچے کو شفیق اور شہزاد نامی افراد اغوا کرکے رچنا ٹاؤن لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناکرفرار ہو گئے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکےان کی تلاش شروع کر دی۔
دوسرا واقعہ رحمان پورہ میں پیش آیا جہاں شہباز نامی شخص نے لڑکے کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کی اور شور کرنے پر فرار ہو گیا،متاثرہ لڑکےکےبھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔