• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر آج نیپال جائینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر آج (پیر) نیپال جائینگے جہاں وہ نیپال کی صدر بدیا دیوی اور اپنے ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نیپال کی قیادت جمہوری عمل کے نتیجے میں نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کریں گے اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی ملاقاتوں میں سارک کو مزید فعال بنانے اور اسے خطے کی اہم ترین طاقت بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان سے اسلام آباد میں متعین نیپال کے سفیر نے رواں ہفتے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ نیپال باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔
تازہ ترین