• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار پاکستان واپس آنے اور چیئرمین سینیٹ بننے کے خواہاں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی رخصت پر جانے والے وفاقی وزیر خزانہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں ہیں اور پاکستان واپسی کی صورت میں انہیں احتساب کے عمل سے بھی گزرنا ہو گا۔ احتساب عدالت پہلے ہی اُنہیں اشتہاری قرار دے کر اُنکے اثاثے منجمد کر چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی طرف سے اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں چیئرمین سینٹ کے عہدے پر منتخب کرایا جائے تاکہ وہ تین سال کیلئے نیب کی تلوار کی زد سے نکل جائیں۔ اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں قانونی مشاورت شروع کر دی ہے اور متوقع ردعمل کا بھی جائزہ لیا جا رہاہے۔ (ن) لیگ کے بعض حلقوں کی طرف سے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات و نشریات مشاہد حسین سید کو بھی چیئرمین کے عہدے کیلئے نظرانداز نہ کیا جائے تاکہ مستقبل قریب میں اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات کا باب دوبارہ کھولا جاسکے۔
تازہ ترین