• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، گوجرخان میں 8 مسافر ،چکوال میں 4 کار سوار جاں بحق ،مانگامنڈی میں 2 فیکٹری ملازم جاں بحق

چکوال (مانیٹرنگ سیل ،نمائندہ جنگ ) مختلف ٹریفک حادثات میں 2 بچوں اورایک خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 26زخمی ہو گئے، گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں8 افراد دم توڑ گئے جبکہ 25 زخمی ہوگئے جن کو طبی امدادکیلئےتحصیل ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیاجہاں سے 14 شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ، حادثے میں زخمی اورجاں بحق ہونےوالوں کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے ہے،چکوال کے علاقہ میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب خانیوال سے اسلام آباد جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افرادجن میں ملتان کے 36 سالہ عرفان ، خانیوال کے 36 سالہ مدثر اور 40سالہ اعجاز جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ریسکیو نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، مانگا منڈی کے علاقہ سندر رائیونڈ روڈ پروہاڑی کے رہائشی 2 فیکٹری ملازم نوید اور اسلم موٹرسائیکل پر ناشتہ کرنے کیلئے جا رہے تھے کہ بھائی کوٹ کے قریب سامنے سے آنے والے مٹی سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا کر دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعشیں ورثا ءکے حوالے کر دیں ۔  
تازہ ترین