پشاور ہائی کورٹ نے عاصمہ رانی کے خاندان کی درخواست پر کیس کوہاٹ سے پشاورکی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں عاصمہ رانی کیس کی منتقلی کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی نے کی ۔
عدالت نے عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ عدالت سے پشاور کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عاصمہ رانی کے خاندان کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ قاتل بااثرہیں جس کی وجہ سے انہیں سیکورٹی خدشات ہیں کیس کو پشاور کی عدالت منتقل کیا جائے۔