ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی اور مداح کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں ہارنے والی ٹیم کے مداحوں نے گراؤنڈ میں داخل ہوکر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر دھاوا بول دیا۔
مداحوں نے کھلاڑیوں پر لاتوں اور گھونسوں کی برسات کردی جس کے بعد سیکورٹی اہلکار اور ریفریز نے پہنچ کر کھلاڑیوں کی جان چھڑائی۔