• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کریں ‘عمران

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی واحد حقیقی وفاقی جماعت تحریک انصاف ہے ، کوئی پنجاب تو کوئی سندھ تک محدود ہے، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کی کوئی اہمیت نہیں،نواز شریف خاندان 300؍ ارب روپے نہیں 900؍ ارب روپے لیکر باہر گئے اور اثاثوں کا ثبوت نہیں دیا اور ڈرامہ کرتے پھر رہے ہیں کہ ان کیخلاف سازش ہورہی ہے، سینیٹ میں پیسا چلا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کچھ ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بھی پیسے لے کر اپنے ضمیر بیچ دیئے ، انکوائری کمیٹی بنادی ہے، ایسے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کریں گے ، 4؍ کروڑ روپے دیکر لوگوں کو خریدا گیا، چیف جسٹس ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کریں ، یہاں تو یہ ہورہا ہے کہ عمران خان نے شادی کرلی تو بڑا جرم کرلیا،کراچی لاوارث شہر بن چکا کیونکہ گندگی ، کرپشن اور مافیاز ہرطرف ہیں ، کراچی کا گاڈ فادر تو لندن چلا گیا اور سندھ میں جن لوگوں کی حکومتیں آتی رہیں انھوں نے کبھی کراچی کو اون نہیں کیا،میں 2018ء کا الیکشن کراچی سے لڑوں گا میرے حلقے کا فیصلہ میری پارٹی کے لوگ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی صبح ڈاکٹر عمران شاہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین