• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
معاشرے میں بڑھتی ہوئی مادیت پرستی نے جہاں بہت سی اخلاقی اقدار کا جنازہ نکالا ہے وہاں پر ایک بہت بڑا مسئلہ بکھرتا ہوا ازدواجی نظام بھی ہے۔ معاشرے میں طلاق اور میاں بیوی کے درمیان ناراضی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اس ساری صورتحال میں سب سے زیادہ مسائل کا شکار بچے ہوتے ہیں۔ جو ماں یا باپ میں سے کسی ایک رشتے سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔ اگر بچے ماں کے پاس ہوں تو ننھیال والے بچوں پر جو رقم خرچ کرتے ہیں اس کی پائی پائی وہ بچے کے باپ سے وصول کرتے ہیں اور اکثر اوقات بچوں کو باپ سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا۔ اسی طرح اگر بچے باپ کے پاس ہوں تو بھی اسی طرح کا رویہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اگر میاں بیوی کی نہیں بن پائی تو اس میں آخر معصوم بچوں کا کیا قصور ہے؟ علماء اور میڈیا کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
(فیصل رشید لہڑی)
faisalrashid977@yahoo.com
تازہ ترین