کراچی(مانیٹر نگ سیل) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایسا دبنگ انداز اپنایا کہ حاضرین حیران رہ گئے۔کراچی میں خورشید شاہ نے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں فلمی انداز میں انٹری دی اور وہ ہیوی موٹر سائیکل پر ہال کے اندر آئے۔خورشید شاہ نے خود موٹر سائیکل چلائی اور دلہے کو پیچھے بٹھایا،ہال میں موجود مہمانوں کو پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی جانب سے ایسی انٹری دینے کی توقع نہیں تھی تاہم خورشید شاہ نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور بیٹے کی شادی پر کھل کر خوشی منائی۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیرک شاہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے والد خورشید شاہ کے ہمراہ اسپورٹس بائیک پر مہندی کے مقام تک پہنچیں۔اس موقع پر اسپورٹس بائیک کو بھی پھولوں سے سجایا گیا تھا، تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔