چکوال(نمائندہ جنگ) چکوال کے نواحی قصبہ تترال میں گھر کے باورچی خانے میں سوئی گیس کے دھماکے سے دو بہنیں اور ان کی والدہ جاں بحق ہوگئی جاں بحق ہونے والوں میں ساٹھ سالہ عابدہ بی بی زوجہ محمد بشیر،36سالہ گلشن بی بی دختر حاجی بشیر اور 28سالہ فائزہ بشیر شامل ہیں۔جبکہ انکا بھائی حامد نواز شدید زخمی ہو گیا ، عابدہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں کھاریاں برن سنٹر منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔صبح ناشتہ تیار کرنے کے لیے جونہی چولہاجلانے کے لیے ماچس کی تیلی جلائی۔تو اچانک شدید دھماکہ ہوا۔باورچی خانے میں گیس لیکج کی وجہ سے گیس اکھٹی ہو گئی تھی۔ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔