کوئٹہ(پ ر)فلاح وبہبود اتحاد نوجوانان رئیسانی روڈ کے صدر حاجی تاج محمد بڑیچ سیکرٹری جنرل علی محمد بڑیچ نائب صدر نصیر بلوچ نے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اورمیئرکوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ معمولی بارش سے بھی سڑکیں دریا بن جاتی ہیں جبکہ کوئی بھی ادارہ اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا کہ یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ سڑکیں بنائی جاتیں اوربارش کاپانی نالیوں میں گرایا جاتا لیکن پھرسارا پانی سڑکوں کے اوپر بہتا رہتا ہے انہوں نے کہاکہ دکانی بابا چوک سے لے کر کلی شیخان ہائی سکول سڑک دریا کا منظر پیش کرتی ہے جسے سکولوں کے بچے عورتیں اور ساری ٹریفک جام ہونے سےسخت پریشان ہوجاتے ہیں بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اورمیئرکوئٹہ اس کا فوری طورپرنوٹس لیں شہر میں نکاسی آب کے نظام کودرست کیاجائے ۔