کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلعی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی نے ایک بیان میں کہاہے کہ چمن نادرا کے عملہ کی دوہری پالیسی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام شناختی کارڈ کے مشکل حصول سے بیزار آچکے ہیں کیونکہ نادرا کے عملے کی غیر ضروری شرائط سے عوام سخت پریشان ہیں سرکاری ملازم کی تصدیق نے تاجروں اور عوام کو ذہنی کوفت کا شکار بنایا ہے کیونکہ تاجر برادری اور عوام صبح سورج نکلنے سے پہلے نادرا آفس پہنچ جاتے ہیں جبکہ لائن میں کھڑے ہوکر انہیں واپس مایوس ہوکر جانا پڑتا ہے جوکہ کسی بڑے المیہ سے کم نہیں جبکہ دوسری طرف نادرا کے من پسند لوگوںکو ٹوکن آسانی سے دے دیا جاتا ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنے شہریوں کیلئے شناختی کارڈ کا حصول اتنا آسان بنایاگیا ہے کہ ہر شہر کو شناختی کارڈ گھر پر آسانی سے مل جاتا ہے حکام بالا چمن نادرا آفس کےعملے کے ناروا سلوک کا نوٹس لیں۔