• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کے ملزموں کی رہائی کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد ملزمان کی رہائی کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس قاضی امین نے کہاکہ وہ مقدمہ میں نامزد ملزم سابق سی پی او سعود عزیز کے وکیل رہ چکے ہیں اس لیے قدمہ کی سماعت کسی اور بنچ میں کی جائے۔ دوران سماعت ایف آئی آے کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل ملک امجد ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ایف آئی اے نے ماتحت عدالت سے مقدمہ میں نامزد گرفتار ملزمان رفاقت،اعتزاز ،رشیداور حسنین وغیرہ کی بریت کیخلاف موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی اپیلوں کی سماعت تک ماتحت عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت عالیہ نے دائر اپیل کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین