سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا پرویز خٹک نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے 15ارکان اسمبلی پر پیسے لے کر ووٹ دینے کا الزام لگایاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں 2 ارکان صوبائی اسمبلی پرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی ۔