کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ہزار گنجی سبزی منڈی گیٹ پربکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا زخمی اہلکارکی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے،دوسرا زخمی ہو گیا، جوائنٹ روڈ پردستی بم ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق پولیس اسکواڈ بدھ کی صبح ہزارہ ٹائون کے سبزی فروشوں کوہزار گنجی سبزی منڈی لے کرگیا اسکواڈ میں شامل بکتر بند گاڑی ( اے پی سی ) کے دو اہلکار مارکیٹ کے مین گیٹ پر گاڑی سے نیچے اتر کر ناشتہ کر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار قادر بخش موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کانسٹیبل دولت خان شدید زخمی ہو گیا زخمی اہلکار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی جبکہ لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت پولیس لائن لے جائی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ٗ ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور ٗ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر افسران شریک تھے شہید کو کیچی بیگ کلی غلام جان میںسپرد خاک کر دیا گیا،درایں اثناء سریاب پولیس کو بدھ کی صبح اطلاع ملی تھی کہ جوائنٹ روڈ پر واقع کرد اسٹریٹ میں ایک گھر کے باہر دستی بم پڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ٹی ٹیم کو طلب کیا سول ڈیفنس کی بی ڈی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا بم کی اطلاع پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔