• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل:آج اسلام آباد کا مقابلہ لاہور، کراچی کا کوئٹہ سے ہوگا

اسلام آباد یونائیٹڈ آج لاہور سے اور کراچی کنگز کا کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل تھری میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج لاہور سے اور کراچی کنگز کا کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا، کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں کامیابی ملی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین