شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فاضل جج اب احتساب عدالت میں 12 مارچ2021 تک فرائض انجام دیں گے، اس سے قبل وہ گزشتہ 6 سال سے اسی عدالت میں خدمات دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں اور ان کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔