• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

مارچ 2018 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلمیں

مارچ 2018 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلمیں

بالی ووڈ کے نام سے جانی پہچانی بھارتی فلم انڈسٹری میں سال 2018 کی شروعات اچھی ہوئی ہے۔ اس بات کا اندازہ ہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی چند فلموں سے لگا سکتے ہیں جن میں پدماوت، پیڈمین اور دیگر شامل ہیں۔ یہ وہ فلمیں ہیں جنہوں نے بھارتی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔

سال 2018 کے صرف مارچ میں ہی ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد بے شمار ہے اور یہ تمام فلمیں ایسی ہیں جن کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مارچ میں ریلیز ہونے والی چند فلمیں

پری:


اس سال مارچ کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’پری‘ہے جوکہ 2 مارچ کو بھارت بھر میں ریلیز کر دی گئی لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ہارر فلموں کے شوقین افراد کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس فلم میں آنوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

ہیٹ اسٹوری 4:


بالی ووڈ فلم ’ ہیٹ اسٹوری 4‘ بھارت میں 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ہدایت کار ویشال پانڈیا اس سے قبل ’ہیٹ اسٹوری 2، 3 اور وجہ تم ہو‘ بنا چکے ہیں۔ اس فلم کے تمام گانے ریلیز کر دیےگئے ہیں جس میں ایک گانا’عاشق بنایا آپ نے‘ بھی شامل ہے، جو کہ یاد دلادوں 2005 کی فلم عاشق بنایا آپ کے گانے’عاشق بنایا آپ نے‘ کی کاپی ہے۔

3 اسٹوری:


بالی ووڈ فلم 3 اسٹوری بھی 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی ایک ہی بلڈنگ کی 3 مختلف منزلوں پر رہنے والے 3 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فلم میں ان خاندانوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کے شب و روز کن مشکل حالات میں بسر ہوتے ہیں۔

ہچکی:


سال 2008 میں آن ائیر ہونے والا امریکی ڈرامہ ’فرنٹ آف دا کلاس‘ سے مثاتر ہوکر فلم ’ہچکی‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں نینا ماتھر کا کردار بھارتی اداکارہ ’رانی مکھرجی‘ نے ادا کیا ہے۔ 2014 میں آنے والی کرائم فلم ’مردانی‘ کے بعد یہ رانی مکھرجی کی اگلی فلم ہے۔ رانی کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم کے انتظار میں تھیں جو ان کے لیے ایک چیلنج ہو اور ’ہچکی‘ ان میں سے ایک ہے۔ فلم ہچکی 23 مارچ کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

باغی 2:


باغی 2 ،سال 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’باغی‘ کا سیکوئل ہے جس میں ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی ایک آرمی آفیسر (ٹائیگر شروف ) کے گرد گھوم رہی ہےجس کی سابقہ محبوبہ کی بیٹی اغوا ہوجاتی ہے۔ اس بچی کو بچانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 30 مارچ کو بھارت بھرمیں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین