• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اعزاز جیتنے پر این بی پی کی ٹیم کو مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف نے نیشنل بینک ہاکی ٹیم کو پاکستان نیوی چیف آف اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بننے پر دلی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان سے لندن سے یہاں ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ہدایت کی کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو میری جانب سے فرداً فراداً مبارکباد دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر ٹیم سے ملاقات کریں گے اور ان کو استقبالیہ دیں گے۔ دریں اثناء پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان، اویس اسد خان، غلام محمد خان، انور فاروقی، ارشد حسین، عظمت اللہ خان، زاہد شہاب اور گلفراز خان نے بھی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل بینک نے 2015ءمیں آرمی چیف اسٹاف اور 2016ءمیں نیول چیف اسٹاف ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی اور اس ٹورنامنٹ میں قومی چیمپئن پی آئی اے کو 3-0 سے ہرا دیا۔ علاوہ ازیں نیشنل بینک آفیسرز فیڈریشن، نیشنل بینک لیبر یونین (سی بی اے) نے بھی ٹیم کو فتح پر دلی مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین