دبئی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو بڑے مارجن67 سے شکست دے دی، یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی جیت ہے، اس سے پہلے لاہور نے کوئٹہ کو63رنز سے ہرایا تھا۔جمعرات کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور کی ٹیم مسلسل چھٹا میچ ہار گئی۔ کوئٹہ نے ٹورنامنٹ میں چوتھا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ملتان پہلے اور اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے۔کراچی مقررہ اوورز میں 8وکٹ پر113رنز بناسکی۔محمد رضوان26رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔راحت علی اور انور علی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں ملی جب ڈینلی کو ایک کے انفرادی سکور پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اوور میں راحت علی نے شاہد آفریدی کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔