• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل منظور، اغواء اور قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کم، بارہ سال میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مجرم عارف کی سزا کو عمر قید سے کم کرکے بارہ سال میں تبدیل کردیا ہے۔ دورکنی بینچ کے روبرو شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجرم عارف کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید سے کم کرکے 12سال میں تبدیل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ریکسر پل کے قریب سے محبوب علی نامی شہری کو اغوا کیا تھا اور شہری کےاہلخانہ سے 5لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
تازہ ترین