رضا ربانی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق بطور چیئرمین سینیٹ آئین کی بالا دستی کا تحفظ رضا ربانی کی اولین ترجیح رہی،بطور چیئرمین سینیٹ حکومت وقت کے خلاف سب سے زیادہ رولنگ رضا ربانی نے دیں،بطورچیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ن لیگ کی حکومت کے خلاف 73 رولنگز دیں۔
سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار رضا ربانی نے وفاقی وزراء کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی رکنیت بھی معطل کی،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کی سخت سرزنش کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دی،خصوصی کمیٹی کے قیام سےاٹھارہویں ترمیم پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا،وفاقی و زراء کے ایوان میں نہ آنے کے خلاف بطور چیئرمین سینیٹ احتجاجاً کام چھوڑا۔
پارٹی قیادت کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی دل گرفتہ ہوئےتاہم رضا ربانی نے پارٹی قیادت پر بدستور بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے۔