• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ملتان 114رنز پر ڈھیر

ملتان سلطانز نے 2 وکٹ پر 93 رنز بنالئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 115 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی شعیب ملک الیون مقررہ 19 اعشاریہ 4 اوور میں تمام وکٹ پر 114 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی 5 اور سنیل نارائن2 وکٹوں نے ایونٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ملتان 114رنز پر ڈھیر

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کی طرف سے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے اننگز اوپن کی اور ٹیم کو 61 رنز کی عمدہ شراکت دی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔

خاص طور پر سنگاکارا نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 45 ر نز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں سنیل نارائن نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ملتان 114رنز پر ڈھیر

پہلی وکٹ 61 پر گر جانے کے بعد اوپنر احمد شہزاد نے صہیب مقصود کے ساتھ ملکر اسکور 92 تک پہنچادیا،31 رنز کی شراکت میکلنگن نے توڑی۔

احمد شہزاد 3 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 32 رنز بناکر میدان سے لوٹےتو ٹیم کا اسکور 92 رنز پر 2 آئوٹ تھا،ملتان کی تیسری وکٹ 5 رنز کے اضافے پر گر گئی،صہیب مقصود 16رنز کو سنیل نارائن نے شاندار بولڈ کیا۔

ملتان سلطانز نے 2 وکٹ پر 93 رنز بنالئے

شاہین شاہ آفریدی نے 16 ویں اوور میں دھوم مچادی،تیسری گیند پر پہلے کپتان شعیب ملک اور چوتھی بال پر وائٹلی کو پویلین کی راہ دکھائی سیف بدر بولر کی ہیٹرک روکنے میں کامیاب تو رہے لیکن گیند پر وہ بھی میدان چھوڑ گئے، یوں 99 کے اسکور پر ملتان کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔

لاہور قلندرز کو 7 وکٹ 108 کے اسکور پر مل گئی، سہیل تنویر 2 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے،8 ویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کیرون پولارڈ تھے، جو 111 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بناکر سہیل خان کا شکار بن گئے۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ملتان 114رنز پر ڈھیر

20 اوور میں گیند ایک بار پھر شاہین آفریدی کے ہاتھ آئی، اوور کی تیسری اور چوتھی بال پر جنید خان (1رنز ) اور محمد عرفان کو وکٹیں لے کر میچ میں 5 وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل تھری میں دوسری بار میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹ حاصل کی گئیں، اس سے پہلے ملتان سلطانز کےعمر گل نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف 4 اوور میں 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اعشاریہ 4 اوور میں 4 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

لاہور قلندرز ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تمام 6 میچز میں ناکام رہی ہے اور ساتویں میچ میں کپتان برینڈن میکولم جیت کیلئے پرامید ہیں،جسے ملتان سلطانز کے خلاف بولنگ لائن نے اور بھی بڑھادیا ہے۔

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے اپنے 7 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔

تازہ ترین