ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) اصلاحی بزم مہدی ملتان کی تنظیم نو کے سلسلے میں 2018-20 کے لئے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا جس میں ڈاکٹر اعجاز حسین فریاد، سرپرست اعلی حاجی مظہر جاوید سیال، صدر شیخ غلام جیلانی، نائب صدر غلام عباس، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین سومرو، جوائنٹ سیکرٹری شیخ عابد علی، میڈیا ایڈوائزر نیاز خان سمیت ملک مظہر حسین کھو کھر، مظہر حسین ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ اصلاحی بزم مہدی ہمیشہ کی طرح اتحاد بین المسلمین کی فضا کو قائم رکھے گی اور بین المذاہب و بین المسالک کے درمیان اتحاد، بھائی چارے، محبت ، رواداری، امن کے سلسلے میں اپنا کرد ار ادا کرتی رہے گی۔