• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو کے 18افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ہنگوکے ایک ہی خاندان کے18افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف دائررٹ منظورکرتے ہوئے نادرا کو ان کے شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے عارف خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمدبہار سمیت18افراد کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار ہنگوکے رہائشی ہیں جن کے شناختی کارڈ بلاک ہیں جبکہ یہ کارڈ پہلے کلیئرہوئے تھے اوراب دوبارہ بلاک کردئیے گئے ہیں اور انہیں غیرپاکستانی قرار دیا گیاہے جبکہ متعلقہ ایجنسی انہیں کلیئرقرار دے چکی ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت مکمل ہونے پرنادراکو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد درخواست گزاروں کوشناختی کارڈریلیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین