• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی میں ڈےکیئر سنٹر کا افتتاح کیا

اسلام آباد ( کامر س رپور ٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نےخواتین ملازمین کی سہولت کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔ ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔ احسن اقبال نے ڈے کیئر سینٹر میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت منصوبہ بندی کی انتظامیہ کو خاص ہدایات دیں۔
تازہ ترین