• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی سیاست بے رحمانہ، نیا گیم کھیلنے لگی ، ’لیکن ‘ کے تجزیہ کار

پی پی کی سیاست بے رحمانہ، نیا گیم کھیلنے لگی ، ’لیکن ‘ کے تجزیہ کار

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظوراحمد نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں لیکن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہاکی کی مہارت درکار ہے، نواز شریف اکثریت کے باوجود چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کا اعلان کیوں نہیں کررہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”لیکن!“ میں میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کررہے تھے۔

پروگرام میں ن لیگ کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، سینئر صحافی مبشر زیدی، مشال خان کے والد اقبال خان اور آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود سے بھی گفتگو کی گئی۔سینئر صحافی مبشر زیدی نے کہا کہ آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر نیا گیم کھیل رہے ہیں، اس کیلئے وہ بے رحمانہ سیاست کررہے ہیں۔

جنرل (ر) عبدالقیو م نے کہا کہ ن لیگ اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار لانا چاہتی ہے، آصف زرداری میں ہمت ہے تو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کا اعلان کردیں۔ رضا ربانی کی جو ہزیمت برسرعام کی گئی اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مبشر زیدی نے کہا کہ، رضا ربانی کی آج تقریر آصف زرداری کے ان پر الزامات کا جواب ہے۔مشال خان کے والد اقبال خان نے کہا کہ مشال قتل کے مرکزی ملزم عارف خان کی گرفتاری تاخیر سے ہوئی لیکن خوش آئند ہے، پشاور ہائیکور ٹ کی ایبٹ آباد بنچ نے ہمیں نوٹس دیئے بغیر پچیس مجرموں کو ضمانت پر رہا کردیا ۔

اس ناانصافی پر سپریم کورٹ سے دوبارہ اس کیس کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا کہ مشال خان قتل کے مرکزی ملزم عارف کی وطن واپس آیا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کی گرفتاری کیلئے یو اے ای پولیس اور انٹرپول سے رابطے جاری تھے اب مجاہد آفریدی بھی وہاں گرفتار ہوچکا ہے اسے جلد سے جلد پاکستان لانے کی کوشش کریں گے۔

ن لیگ کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار لانا چاہتی ہے، چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارا کوئی امیدوار نہیں جہاں اتفاق رائے ہوگا اکٹھے ہوکر آگے چلیں گے، 2013ء میں بھی رضا ربانی کے نام پر ن لیگ نے حمایت کی تھی، چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

تازہ ترین