آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ16؍جماد ی الثانی 1440ھ 22؍ فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان کا کراچی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جیت کے لیے دونوں ہی ٹیموں کے کپتان پر امید ہیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی مسلسل 2 میچز میں شکستوں کے بعد دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے۔

ملتان سلطانز کے 8 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کنگز 7 میچز میں 7 پوئنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے  نمبر پر ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے ابتدائی میچز میں شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں