• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسرانی ، کامیڈی جن کی سب سے بڑی پہچان

جی ہاں۔۔اسرانی ہیں ایک زبردست فنکار۔ کامیڈی ہو یا سنجیدہ اداکاری ہر فیلڈ میں ان کی ہے اجارہ داری۔

’انگریزوں کے زمانے کے جیلر‘ ۔۔۔ہمارا مطلب ہے ۔۔۔اسرانی ، اپنے دور کی پکچرز کے ہیرو بھی اور کامیڈین بھی ۔

گووردن اسرانی، ان کا پورا نام ہے وہ یکم جنوری 1941 ء کو ریاست راجستھان کی ’پنک سٹی‘ جے پورمیںپیدا ہوئے۔ان کی چار بہنیں اور تین بھائی ہیں۔

اسرانی ، کامیڈی جن کی سب سے بڑی پہچان

اسرانی کے باقی چھ بہن بھائی تو آبائی کاروبار کو سنبھالنے میں دلچسپی لیتے رہے لیکن خود اسرانی کا شوق فلموں میں اداکار بننے کا تھا حتیٰ کہ پڑھائی لکھائی پر بھی شوق اس حد تک غالب رہا کہ ریاضی کمزور تھی ۔انہیں ریاضی سے چڑھ جو تھی۔

والد ین کی ضد پر انہوں نے زبردستی اسکول میں داخلہ لیا اور کالج تک تعلیم کو بس ’برداشت ‘ ہی کئے رکھا۔


سن1960 میں بلا آخر انہوں نے دل کی سنی اور ساہتیا ٹھکر سے ایکٹنگ سیکھنا شروع کردی اورساتھ ساتھ آل انڈیا ریڈیو میں وائس اوور۔

پونا سے اداکاری کا کورس مکمل کرنے کے بعد 1967میں انہوں نے فلم ’ہرے کانچ کی چوڑیاں ‘سے اپنے فلمی کیریر کا آغا ز کیا تھا۔

اسرانی ، کامیڈی جن کی سب سے بڑی پہچان

فلم ’باورچی‘ اور’ نمک حرام‘ میں ہر کسی کو یہ ماننا پڑا کہ یہ ایک بہترین اداکار ہیںکامیڈی اداکاری سے لے کر مزاحیہ اداکاری تک ہر رول کو انہوں نے خوب محنت سے کیا اور تاریخ کا حصہ بنادیا۔

ان کا فلم’ شعلے ‘میں جیلر کا مشہور زمانہ کردار ان کی شخصیت کا ایک حصہ بن گیا ہے۔ جیلر کا یہ کردار اسرانی نے اس قدر ڈوب کر کیا کہ ان کی اس کے بعد آنے والی کئی فلموں میں اس کردار کی چھاپ نظر آئی۔

اسرانی نے صرف کامیڈی اداکاری ہی نہیں کی بلکہ کئی فلموں میں سنجیدہ اداکاری بھی کی جن میں ’میرے اپنے‘ میں ان کی اداکاری لاجواب تھی۔

اسرانی ، کامیڈی جن کی سب سے بڑی پہچان

اسرانی اداکاری کے ساتھ ساتھ امیتابھ اور ریکھا کی ایک فلم ’’الاپ‘‘ میں گلوکاری بھی کر چکے ہیں جبکہ فلم ’پھول کھلے ہیں گلشن گلشن ‘میں کشور کمار کے ساتھ ڈوئٹ بھی گاچکے ہیں۔

اسرانی نے اداکارہ منجو سے شادی کی ،منجو کے ساتھ انہوں نے کئی فلمیں کی ہیں۔ ان سے ان کا ایک بیٹا ہے جو ڈینٹسٹ ہے۔

تازہ ترین