کراچی کےعلاقے عزیز آباد میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے،متاثرہ لڑکی کےوالد کا کہنا ہےکہ نشہ آور مشروب پلا کربیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
عزیز آباد تھانے میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیخلاف مقدمہ اسکےوالد نےدرج کرایا،والد نے کہا ہے زیادتی کا واقعہ گزشتہ سال آٹھویں مہینے میں پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز نامی عزیز نے میری بیٹی کو نشہ آور مشروب پلا کردیگر ساتھیوں کیساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،جس کے بعد اسے خاموش رہنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں، خوف کی وجہ سے میری بیٹی کئی مہینوں تک خاموش رہی ۔
ان کا کہناتھا کہ ملزمان خود کو اعلی پولیس افسر کا رشتہ دار بتا کر دباؤڈال رہے ہیں۔