• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے، کارکردگی کا فیصلہ پنجاب کے عوام کرینگے، احسن اقبال

کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے، کارکردگی کا فیصلہ پنجاب کے عوام کرینگے، احسن اقبال

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہباز شریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟، کارکردگی کا فیصلہ پنجاب کے عوام کرینگے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے۔

تازہ ترین