• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،خسرہ ٹیکےسےمتاثرہ 4سالہ بچہ کراچی کےاسپتال میں دم توڑ گیا

نوابشاہ(بیورورپورٹ)نوابشاہ،خسرہ کے ٹیکے سے متاثرہ 4 سالہ بچہ کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔مرنے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل پرانے نوابشاہ کے علاقے سعید آباد میں محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کے ٹیکے لگنے سے تین بچے موقع پر جاں بحق اور تین بچے متاثر ہو گئے تھے متاثرہ تینوں بچوں کو سرکاری خرچ پر کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں 4 سالہ زبیر دوران علاج دم توڑ گیا۔بچے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔4 سالہ زبیر کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق لاٹکی کے علاوہ سایسی و سماجی رہنماؤں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ورثاء اور اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ بچوں کو ٹیکہ لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
تازہ ترین