• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،پابندی کے باوجود ایل پی جی کا کاروبار عروج پر،سانحے کا خدشہ

ٹھٹھہ(نامہ نگار)حکومتی پابندی کے باوجود ٹھٹھہ شہر کے وسط میں ایل پی جی کا کاروبار عروج پر، خطرناک سانحہ کو کھلی دعوت دی جا رہی ہے، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔شاہراہ سے متصل پوسٹ آ فس کی گنجان اور مصروف ترین گلی جس میں سبزی مارکیٹ، کریانہ کی ہول سیل مارکیٹ، لکڑی کے گودام وغیرہ قائم ہیں اور جہاں ہر وقت عوام کا جم غفیر جمع رہتا ہے و ہا ں ایک ہی قطار میں کئی بڑی بڑی دکانوں میں غیر قانونی ریفلنگ کرکے ایل پی جی کی فروخت کا کاروبار عروج پر ہے جہاں پر چھوٹے چھوٹے اور نا تجربہ کار بچے ایک سلنڈ ر سے دوسرے میں گیس بھر رہے ہوتے ہیں دکاندار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے بڑے بڑے گیس سے بھرے سلنڈر دکانوں کے باہر مین روڈ پر رکھتے ہیں ۔جہاں پر سارا دن چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے، انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کے باعث ایل پی جی کے کاروبار میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کسی بڑے سانحہ کا خطرہ لاحق رہتا ہے دریں اثنا سماجی حلقوں نے مصروف ترین علاقے میں ایل پی جی کے کاروبار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین