گھوٹکی(نامہ نگار) آئی جی موٹر وے سندھ سید کلیم امام ،ڈی آئی جی شاہد حیات ،ایس ایس پی موٹروے سکھر غلام سرور بھیو کی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید سبط حسین کی نگرانی میں مقامی اسکول میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں جی پی او اسلام سومرو ،آپریشن آفیسر لقمان لنجار ،پیٹرولنگ آفیسر عبدالسمیع کلوڑ سمیت سیکڑوں طلبہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سید سبط حسین نے کہا کہ سیمینار کا مقصد روڈ حادثات میں کمی اور طلبہ کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کے قابل آفیسر پورے ملک میں مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کررہے ہیں۔