دبئی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)کراچی کنگز نے جو ڈینلی کے جارحانہ بیٹنگ اور شاہد آفریدی کی بولنگ کی بدولت مضبوط ٹیم ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ میں 63رنز کے سب سےبڑے مارجن سے شکست دی۔ملتان کی ٹیم جو ایک وقت میں پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پر تھی اسے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان کے نو میچوں کے بعد نو پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کےسات میچوں کے بعد نو پوائنٹس ہیں۔کراچی کی جیت میں امپائرنگ کے متنازع فیصلوں کو بھی عمل دخل رہا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 188 رنز اسکور کیاتھا۔جواب میںملتان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی،پوری ٹیم دوگیندیں پہلے125رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔سہیل تنویر نے مزاحمت کی اور29گیندوں پر34ناٹ آوٹ رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں چار چھکے اورایک چوکا شامل تھا۔کراچی کی جانب سےشاہد آفریدی نےچار اوورز کے اسپیل میں میچ کو یکطرفہ کردیا۔لیگ اسپنر نےکیرون پولارڈ،سیف بدر اورشعیب ملک کی وکٹیں 18رنز دے کر حاصل کیں۔آفریدی نے ایک اوور میڈن بھی کرایا۔ان کے اسپیل نے مضبوط بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔محمد عرفان نے18رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم 18 کے انفرادی اسکور پر کمار سنگاکارا عرفان جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صہیب مقصود تھے جو عثمان شنواری کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 11 رنز بنائے۔احمد شہزاد عماد وسیم کی گیند پر کریز سے نکل کر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں اسٹمپ کردیا۔ملتان سلطانز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شاہد آفریدی نے پہلے کیرون پولارڈ 3، سیف بدر13اور کپتان شعیب ملک 6کو واپس پویلین روانہ کیا۔13اوورز کے بعد ملتان نے 87 رنز اسکور کرلیے تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں گرچکی تھیںپاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 188 رنز اسکور بنادیاا س سے قبل ملتان نے زلمی کے خلاف 183رنز بنائے تھے۔ بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈینلی کے ساتھ ملکر 118رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، ڈینلی 55 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے دو چھکے اور دس چوکے مارے۔جب کہ بابر اعظم 39 گیندوں پر 58 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹےبابر نے ایک چھکا اورپانچ چوکے مارے۔بابر اعظم نے ایک چھکا اورچھ چوکےمارے۔مکی آرتھر نے شاہد آفریدی اور عما د وسیم کی موجودگی میں کولن انگرم کو بیٹنگ کے لئے بھیجا۔کولن نے29رنز 8گیندوں پر بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راچی کنگز کی جانب سے جوئے ڈینلی اور لینڈل سیمنز اوپننگ کے لیے آئے اور ٹیم کو انتہائی سست آغاز فراہم کیا، سیمنز 13 گیندوں پر صرف 4 رنز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ لینڈل سمنز کی صورت میں گری جو محمد عرفان کی گیند پر چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اور جو ڈینلی کے ساتھ شاندار 118 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈینلی 78 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم بھی 58 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کےبیٹسمینوں نے آخری پانچ اوورز میں67رنز بنائے۔