ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان2016ء اور 2017ء کے نتائج کی بنیاد پر ضلع ملتان اور ضلع لودھراں کےسینکڑوں اہل طلبہ و طالبات تاحال لیب ٹاپ سے محروم ہیں،مئی 2017ءکو ضلع ملتان کے مذکورہ کیٹگری کے طلباءطالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا اعلان کیا گیا تھا ،10ماہ کا عرصہ گذر گیا لیکن تاحال امیدواروں میں لیپ ٹاپ دینے کے لیے تقریب کا اعلان نہیں کیا جاسکا،واضح رہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2016ء میں 90فیصد اور اس سے زائد نمبر لینے والوں، میٹرک سالانہ امتحان 2017ء میں 91فیصد اور اس سے زائد نمبر لینے والوں کو حکومت نے لیب ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا ، ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن اور فوکل پرسن حیدر گردیزی سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ امید ہے حکومت جلد ہی تقریب منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔