• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی تنگ سڑکوں کو چوڑا کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے، امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تنگ روڈ سڑکوں کو چوڑا کرنے کے منصوبے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے سبزل روڈ،سمنگلی روڈ،سریاب روڈ جوائنٹ روڈ اور دیگر بڑی سڑکوں کو دو رویہ کرنے کیلئےوزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو احکامات جاری کرنے چاہئیں یہ بات مرکزی انجمن تاجران دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ چھوٹی سڑکوں اور ان پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیان میں انجمن کے چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی نے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے اور شہر کاموجودہ نقشہ1935ء کے زلزلے کے بعد بنایا گیاتھا اور اس کی موجودہ آبادی تقریباً چالیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ شہر میں تنگ روڈ سے عوام پریشانیوں میں مبتلا ہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے دس منٹ کا راستہ کافی وقت میں حل ہوتا ہے انہوں نے آئی جی بلوچستان اور ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت بازار، عبدالستارروڈ،مسجد روڈ سے ریڑھیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں اور پولیس اہلکار ریڑھی والوں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ بند کر دے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے مرکزی انجمن تاجران دکانداران انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاسی روڈ کی بھی صفائی بے حد لازمی ہے بیان میں عبدالصبور خلجی ،جنرل سیکرٹری سید محمد کاکڑ، عبید اللہ کاکڑ یار محمد حمیدزئی نے ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین