• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف نے پوٹھہ شریف دربار مری کا کنٹرول لے لیا

راولپنڈی(نمائندہ جنگ/اپنے رپورٹر سے)محکمہ اوقاف پنجاب نے پولیس مدد کے بغیر ہی معمولی مزاحمت کے بعد پوٹھہ شریف دربار مری کا کنٹرول لے لیا ۔تین کنال کے قریب اراضی پرواقع دربار سے ماہانہ لگ بھگ دو لاکھ روپے آمدنی ہو رہی ہے۔جو پرائیویٹ افراد پر مشتمل کمیٹی چلا رہی تھی۔ذرائع کےمطابق کمیٹی کے خلاف علاقہ مکینوں نے درخواستیں بھی محکمہ اوقاف کودے رکھی تھیں۔پوٹھہ شریف،چھپر شریف سمیت دیگر درباروں کے کنٹرول کیلئے محکمہ اوقاف نے انتظامیہ اور پولیس سے مدد طلب کررکھی ہے۔لیکن تاحال محکمے کو کوئی سرگرم سپورٹ نہیں مل سکی ہے۔جس کےبعدمحکمہ اوقاف زونل آفس راولپنڈی کے اہلکار خود ہی دربار پوٹھہ شریف پہنچ گئے۔پرائیویٹ کمیٹی کے ارکان نے مزاحمت کی تاہم محکمہ قبضہ لینے میں کامیاب ہوگیا ۔
تازہ ترین