سکھر (بیورو رپورٹ) کراچی سے شروع ہونیوالی پاکستان امن ریلی کے شرکاء سکھر میں ایک روزہ قیام کے بعد اپنی اگلی منزل اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ ریلی کے شرکاء نے سکھر سے روانگی کے وقت پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کہاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے یہ ریلی نکالی جارہی ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی محبت کرنیوالی قوم ہے اور یہ امن و سلامتی کی سرزمین ہے، ہمارا یہ سفر کراچی سے شروع ہوا ہے، ہم یہاں سے بہاولپور، پھر لاہور، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور مظفر آباد بھی جائینگے۔